امیرجماعت اسلامی سراج الحق 20 دسمبرکو فیصل آباد میں فلسطین کنونشن سے خطاب کریں گے


فیصل آباد (صباح نیوز)ا میر جماعت اسلامی سراج الحق 20دسمبرکو فیصل آباد آئیں گے ا وروہ یہاں الفتح گراؤنڈ میں فلسطین کنونشن خطاب کریں گے،

کنونشن میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین بچے شریک ہوں گے اس موقع پرفلسطین پرچم کی رونمائی کی جائے،خواتین،طالبات اوربچوں کے تقریری مقابلے ہوں گے،

پاکستانی مصنوعات کے فروغ اوراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے الخدمت ٹرسٹ ویمن ونگ کی جانب سے غزہ بازار کا انعقاد کیاجائے گا۔