پشاور ، بی آر ٹی سٹیشن کے انتظارگاہ میں آتشزدگی


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں بی آر ٹی سٹیشن کے انتظارگاہ  میں آگ بھڑک اٹھی، 35 منٹ کے اندر ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق پشاور میں بخشو پل کے قریب بی ار ٹی سٹیشن کے انتظارگاہ  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ کو ایک جگہ تک محدود کر کے 35 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔