لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام اتوار کو لاہور میں عظیم الشان غزہ مارچ میں ہزاروں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر خواتین اور بچوں نے فلسطینی پرچم ، کے ساتھ ساتھ کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نعرے درج تھے ۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین نے ایکس پر ان بچوں اور عورتوں کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں ۔
جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین نے ایکس پر ان تصاویر کے ساتھ قران کی یہ آیت بھی شئیر کی ہے آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کہ تم جنگ نہیں کرتے راہ خدا میں اور ان کمزور مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر جو فریاد کر رہے ہیں۔
جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے مطابق غزہ مارچ میں ہزاروں خواتین اور بچوں نے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی ۔ لوگوں کی زیادہ تعداد میں شرکت کے باعث غزہ ملین مارچ پنڈال چھوٹا پڑ گیا