اردو ادب کے منفر د شاعر احمد فراز کا 91واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا


لاہور،احمدیار(صباح نیوز )اردو ادب کے منفر د شاعر احمد فراز کا 91واں یوم پیدائش کل 14جنوری بروز جمعة المبارک کو منایا جائیگا ۔

وہ14 جنوری 1931 کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ جبکہ احمد فراز ان کا تخلص تھا احمدفرازکے مجموعہ کلام میں تنہاتنہا ،درد آشوب ،بے آواز گلی کوچوں میں ،پس انداز موسم جیسی خوبصورت کتب کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی احمد فراز کو آدم جی ادبی ایوارڈ ،اباسین ایوارڈ ،ہلال امتیاز اور بہت سے غیر ملکی ایوارڈز واعزازات سے نوازا گیاتھا۔

احمدفرار کے یوم پیدائش کے سلسلہ میںاحمدیار سمیت ملک بھر میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں انکے مداح سالگرہ کے کیک کاٹیں گے جبکہ مقررین خطاب کرتے ہوئے احمد فراز کی شاعری اور ان کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔احمدفرز گردوں کی بیماری کے باعث 25اگست2008 کو انتقال کرگئے تھے۔