یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر صاحب طالب علموں کو دنیا کے اھم ممالک میں رائج نظام ہائے سیاست میں حکومتوں کی تبدیلی کے طریقہ کار پر لیکچر دے رہے تھے۔انہوں نے طلباء کو بتایا کہ شہنشاہی نظام میں بادشاہ مر جائے تو اس کا بڑا بیٹا بادشاہ بن جاتا ہے۔۔امریکہ میں صدارتی طرزِ حکومت ہے اگر کانگرس میں صدر کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پاس ہو جائے تو اسے اقتدار چھوڑنا پڑتا ہے۔برطانیہ میں پارلیمانی نظام میں پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے خلاف اکثریت ووٹ ڈال دے تو وزیر اعظم عہدے سے فارغ ہو جاتا ہے۔اس دوران ایک جلد باز طالب علم نے سوال کر دیا کہ جناب، پاکستان میں وزیر اعظم اپنے کب عہدے سے فارغ ہوتا ہے ؟ ’’ جب وزیر اعظم پاکستان اپنے آپ کو وزیرِاعظم سمجھنا شروع کر دے‘‘ پروفیسر نے بھی جلد بازی میں جواب دے دیا۔