معروف قانون دان ایس ایم ظفر کی جنازہ ادا، قرآن خوانی اتوار کو ہوگی

لاہور(صباح نیوز)معروف قانون دان ایس ایم ظفر کی جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے شرکت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

رہنما تحریک انصاف حامد خان، قانونی ماہر عابد ساقی، ڈاکٹر خالد رانجھا، سلمان اکرم راجہ، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اتوار کے روز دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک ان کی رہائش گاہ پر ہو گی