حافظ نعیم الرحمن نے عمیر ادریس کو معاون خصوصی ، سلمان شیخ کو مرکزی ڈائریکٹر میڈیا سیل مقرر کر دیا ہے


لاہور(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے محمدعمیر ادریس کو اپنا معاون خصوصی اور سلمان شیخ کو مرکزی ڈائریکٹر میڈیا سیل (ڈیجیٹل و سوشل میڈیا)مقرر کر دیا ہے۔

عمیر ادریس جماعت اسلامی کے بنو قابل پروگرام میں بطور ڈائریکٹر کوارڈی نیشن بھی خدمات انجام دیں گے۔سلمان شیخ بنو قابل پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،اسلام آباد میں امیر جماعت کے آفس اور حلقہ کراچی میڈیا سیل کی نگرانی اور کوارڈی نیشن کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔