بھاری مقدار میں اسلحہ راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

واہ کینٹ(صباح نیوز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا راجہ گلتاج کی جرام پیشہ افراد کے خلاف کاروایاں جاری  ۔بھاری مقدار میں اسلحہ راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا راجہ محمد گلتاج کی جرام پیشہ افراد کے خلاف کاروایاں جاری ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کی ہدایات پر تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پولیس نے بہتر گشت اور چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے اے ڈبلیو ٹی ٹال پلازہ پر دوران جانچ پڑتال پشاور سے آنے والی گاڑی آ ر آئی جی 1192 برنگ سلور پلاٹزآ کو مشکوک جان کر بہترین حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے معہ وسیم خان اے ایس آ ہیڈ کانسٹیبلان وقاص مہدی عبدالحنان کانسٹیبل نعیم اختر ڈرایور قاسم علی روک کر اپنے قبضہ میں کر لیا

دوران دریافت گاڑی ڈرایور نے اپنا نام محمد عرفان ولد پہلوان شاہ سکنہ نوشہرہ بتلایا دوران کار تلاشی ڈرایور کے پاں میں اور فرنٹ سیٹ پر کپڑے کے دو تھیلے پڑے ہوئے تھے جن کو کھول کر چیک کرنے پر ان میں سے ایک تھیلے میں سے 12 عدد پسٹل 30 بور اور دوسرے تھیلے میں سے 13 عدد پسٹل 30 بور بمعہ میگزین برآمد ہوئے ملزم کو غیر قانونی اسلحہ  اسمگل کرنے پر پنجاب مجریہ ایکٹ 2015 13_2 (c)مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے پر ایس پی پوٹھوہار کی ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش ناجاز اسلحہ اور منشیات کے خلاف مثر کاروایاں جاری رہیں گی ایس پی پوٹھوہار کا مزید کہنا تھا کہ ناجاز اسلحہ کی ترسیل و فروخت میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے