اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہونگی۔ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اِسی ماہ کیا جائے گا۔
شیخ رشید احمد نے اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اِسی ماہ کیا جائے گا۔ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جارہا ہے۔ہائی رایز بلڈنگ بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا۔