جماعت اسلامی کے تحت ”قومی فلسطین کانفرنس” کل منگل کو اسلام آباد میں ہو گی،قیصر شریف

لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت ”قومی فلسطین کانفرنس” منگل کو اسلام آباد میں ہو گی جس میں قومی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، سماجی لیڈرز اور انسانی حقوق کے نمائندے شرکت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کانفرنس کی صدارت کریں گے جس میں غزہ اور فلسطین کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔

منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف)، اے این پی، پاکستان عوامی تحریک، تحریک استحکام پاکستان اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی فلسطین کانفرنس میں ارضِ مقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے تجاویز اور لائحہ عمل زیربحث آئے گا۔ امیر جماعت آیندہ کا لائحہ دیں گے۔