اہل پاکستان اپنے شان دار ماضی کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اہل فلسطین کا کھل کر ساتھ دیں۔ فرید احمد پراچہ

لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ امریکا کھیل کر اور پوری ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی عوام بالخصوص بچوں کے قتل عام کا ساتھ دے رہا ہے جب کہ عالم اسلام صرف زبانی جمع خرچ کر رہا ہے۔ وہ یوم طوفان الاقصیٰ کے موضوع پر جامع مسجد بلال نیوگارڈن ٹائون لاہور میں خطاب کررہے تھے۔ فرید احمد پراچہ نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کا مطالبہ کہ اہل غزہ علاقہ خالی کر دیں، ایک ناجائز مطالبہ ہے۔

پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اہل غزہ اپنی زمین چھوڑ کر کہاں جائیں؟ ایک طرف سمندر، دو اطراف اسرائیل اور ایک سمت مصر کا محدود علاقہ ہے۔ مصر نے پہلے ہی رابطہ منقطع کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکی، سعودی عرب، افغانستان، ملائیشیا، انڈونیشیا کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے اہل پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنے شان دار ماضی کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اہل فلسطین کا کھل کر ساتھ دیں۔