جماعت اسلامی نارووال کے زیر اہتمام فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نارووال(صباح نیوز)جماعت اسلامی نارووال کے زیر اہتمام فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی گئی مظاہرے میں پاکستان زندہ باد، فلسطین سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ جیسے نعرے لگائے گئے اس موقع پر  محمد صادق تتلہ ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی، میاں سہیل منصور ایڈووکیٹ، چوہدری نور الہی تتلہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر زاہد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل نے فلسطین پر جس طرح بمباری کی ہے اور فاسفورسی بم پھینکے ہیں ان کی وجہ سے بہت سارے گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے  اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شہادتیں ہوئیں دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ امریکہ ،برطانیہ اور بہت سارے ممالک اسرائیل کی مدد کو پہنچ گئے لیکن ہمارے اسلامی ممالک کو تو ایسے  جیسے سانپ سونگھ گیا ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فلسطین کی ہر محاذ پر مدد کی جائے اس موقع پر  علی احمد مغل، محمد یونس مغل، کلیم سلیمان، میاں مدثر اسلام ایڈووکیٹ،عبدالصبور  کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی