اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔

ترجمان پمز کے مطابق ہسپتال میں ڈینگی کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد پمز میں اب تک ڈینگی کے 2300 سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہسپتا ل میں اس وقت ڈینگی کے 371 مریض زیر علاج ہیں۔پمز ہسپتا ل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو زندگی بچانے والی ادویات مفت دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 494 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔