امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن زوئی وئیر کی ملاقات

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن زوئی وئیر نے منصورہ میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی صورت حال اورمسئلہ فلسطین اور کشمیر پر گفتگو ہوئی۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف اور نائب انچارج برطانوی ہائی کمیشن لاہور سعید الحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن زوئی وئیر کا اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات پائیدار اور تاریخی نوعیت کے ہیں اور دنیا میں امن ہونا چاہیے۔