حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ان خیالات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔

ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری  نے کہاکہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑھ سکتی ہیں، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔

انہوں نے ایک اورٹویٹ میں کہا کہمذہبی متشدد گروپوں کے پاس ہجوم کو تشدد کے لئے استعمال کی صلاحیت موجود ہے تاہم سیاست میں ہلچل مچانے کی صلاحیت ہمیشہ ان میں کم رہی ہے۔ ایک وقت تھا کہ سنی تحریک، تحریک لبیک پاکستان سے زیادہ متشدد تھی تاہم اب وہ پارٹی ختم ہو چکی ہے اور یہ پارٹی بھی جلد ختم ہو جائے گی۔ ایسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا مطلب بین الاقوامی تنہائی ہے ۔