ہنگو میں کار درخت سے ٹکرا گئی، سابق ایم پی اے خورشید بیگم کے شوہر جاں بحق


ہنگو (صباح نیوز) ہنگو میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سابق رکن اسمبلی خورشید بیگم کے شوہر انتقال کر گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق کار کے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کا واقعہ در سمند میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ایڈووکیٹ سعید شاہ بخاری سابق ایم پی اے خورشید بیگم کے شوہر تھے، حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔