اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے پیر کو یہاں پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام سے متعلق ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر سرمایہ کاری، صوبائی وزرا، سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری وزارت صنعت، سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ، سیکرٹری سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کو تیزی سے مکمل کریں اور پاکستان میں برآمدات پر مبنی صنعتوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کوششیں کریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments