اسلام آباد(صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے ہفتے ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق2 جنوری سے مغربی ہواؤں کا زورہو گا۔2 جنوری کی شام سے 6جنوری کے دوران کوئٹہ،زیارت،پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ،نوکنڈی،دالبندین،نوشکی، تربت، پنجگور،گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ،قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد،جعفرآباد،جھل مگسی،بولان،سبی،کوہلو اور بارکھان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،ملتان،خانیوال،ساہیوال،اوکاڑہ،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یار خان،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد،کراچی، دادو، جامشورو، میرپورخاص اورخیرپور میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔3 جنوری کی شام سے 7 جنوری کے دوران اسلام آباد،آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ،بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،صوابی،مردان، نوشہرہ،پشاور،چارسدہ،باجوڑ،کرم،وزیرستان اورکوہاٹ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرف پڑے گی۔3 جنوری کی شام سے 7 جنوری کے دوران ہی راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہائوالدین،سرگودھا،خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد، گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،نارووال،لاہور اور قصور میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس ہفتے مری، گلیات،وادی نیلم،باغ،حویلیاں،راولاکوٹ، ناران،کاغان،ہنزہ،گلگت،سکردو،استور،چترال،دیر،سوات،مالم جبہ،کوئٹہ،پشین،زیارت،قلعہ عبد اللہ،ہرنائی اور چمن میں شدید برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی،3 سے 5 جنوری کے دوران سبی، بولان،قلات،خضدار سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔