پشاور +تیمرگرہ دیر لوئر (صباح نیوز)جمعیت علما اسلام پاکستان کیسربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاورجب کہ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر مولانا عطا الرحمن صوبائی امیر نے تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانحہ باجوڑ کے زخمیوں کی عیادت کی ۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یو ائی لوئر دیر کے ہسپتال میں لگے کیمپ میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں باجوڑ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ادھر وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔مولانا اسعد محمود نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک سانحہ نے جمعیت پر نہیں پاکستان کے امن پر حملہ کیا ہے،کارکنان کے حوصلے بلند ہے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے جے یوآئی کو جمہوری جدوجہد سے کوئی روک نہیں سکتا،جمعیت علما اسلام اپنے کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔