اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فنانس ترمیمی ایکٹ میں سینما اور فلم پروڈکشن کی مشینری پر ٹیکس نہیں ۔
فنانس ترمیمی ایکٹ میں جہاں ایک طرف سینما اور فلم پروڈکشن کی مشینری پر ٹیکس نہیں ہے وہیں غیرملکی ڈرامہ درآمد کرنے اور اشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے اس کا بنیادی مقصد پاکستان کی فلمی صنعت اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ میں جہاں ایک طرف سینما اور فلم پروڈکشن کی مشینری پر ٹیکس نہیں ہے وہیں غیرملکی ڈرامہ درآمد کرنے اور اشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے اس کا بنیادی مقصد پاکستان کی فلمی صنعت اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔