ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)”صباح نیوز” کے چیف رپورٹرمحمد اکرم عابد قریشی کے بڑے بھائی محمد حنیف کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،سیاسی ،صحافتی حلقوں اور تاجرتنظیموں کی جانب سے مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
” صباح نیوز ”کے چیف رپورٹرمحمد اکرم عابد قریشی اور سابق صدر ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ کے سینئر نائب صدر محمد شفیق قریشی کے بڑے بھائی محمد حنیف بقضائے الٰہی وفات پا گئے ، جن کا جنازہ سائنس کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں مرکزی انجمن تاجران، مرکزی تاجر اتحادسمیت تاجر تنظیموں کے عہدیداران ، معززین علاقہ ، سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران وصحافیوں سمیت رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بعدازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔