دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو ڈیجٹیلائز کردینگے، امین الحق


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں ہیکرز روز پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتے ہیں، انڈین، روسی اور بعض معاملات میں ایرانی ہیکرز حملہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے وزارت آئی ٹی سے منسلک ہوجائیں، ملک کی تمام وزارتوں کا کام انٹرنیٹ پر ہورہا ہے، دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے لیے سندھ حکومت زمین نہیں دے رہی، وزیراعلیٰ سندھ نے زمین دینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔