اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ کا ظفرکے کوٹ رادھاکشن میں ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ


قصور(صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی رودشنی میں اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ کا محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع قصور کے علاقے ظفر کے سمیت دیگر ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ ،صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے متعلقہ پولیس افسران کے ہمراہ ظفر کے امام بار گاہ سمیت تحصیل کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے حوالے سے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹیصفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔