پیپلزپارٹی کی ضمانتیں کرتوتوں کی وجہ سے ضبط ہوں گی،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ضمانتیں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ضبط ہوں گی۔

انہوں  نے مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے نام نہاد چیمپئن دراصل کرپشن چیمپئن ہیں،مر اد علی شاہ کی اپنی کارکردگی صفر ہے،سندھ بدترین بد انتظامی کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی باصلاحیت کہلوانے والی حکومتوں نے ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹایا، ہم دہائیوں سے اقتدار پر قابض دھاندلی زدہ جماعتوں کو دفن کر کے سیاست میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے لیڈر کے حوصلے کی وجہ سے اوپر جاتی ہے،کابینہ ہو یا کرکٹ ٹیم، وزیر اعظم کی شاندار قیادت کی وجہ سے کارکردگی دکھا رہی ہے۔