پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا


 اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت سے جسٹس سجاد علی شاہ نے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ کا فاضل بینچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فاؤنڈیشن سے استفسار کیا کہ فاؤنڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟ جس پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2009 کے فیصلے میں کرچکی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس چیف جسٹس آف پاکستان کو واپس بھجوا دیا۔