بھارت میں مسلمانوں کو نظر انداز اور برا سلوک کیا جا رہا ہے، نصیر الدین شاہ


نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے مودی حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے کہاہے بھارت میں مسلمانوں کو نظر انداز اور برا سلوک کیا جا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں دوسرے درجے کے شہری بنایا جا رہا ہے اور ہر شعبے میں یہی حال ہے۔ مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم مسلمانوں کو ڈرنا نہیں چاہیے۔

معروف اداکار نے کہا وہ خوف زدہ نہیں لیکن تشویش ہے کہ بچوں کا کیا بنے گا۔ وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کی نسل کشی سے کوئی سروکار نہیں۔ مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹویٹر پر فالو کرتا ہے