میرانشاہ (صباح نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انسداد پولیوٹیم پر فائرنگ ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی،فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments