سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

پشاور(صباح نیوز)سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دبا ئونہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں۔ قاسم خان نے کہا کہ قیادت نے ہمارے ساتھ وعدے کئے، قیادت کی ناانصافیاں برداشت نہیں کرسکتے، 5سال سے لڑرہے ہیں لیکن حق نہیں مل رہا،

یہ زیادتیاں برداشت نہیں کرسکتے۔کرک سے تعلق رکھنے والے ملک قاسم 2013میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے وہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر رہے ہیں۔