کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید4مریض جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 4مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28898تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے322نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9408تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.67فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک9 کروڑ5لاکھ29ہزار877 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران7لاکھ37ہزار663افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک6کروڑ33لاکھ 82ہزار390افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں8لاکھ34ہزار837افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی14 کروڑ54لاکھ53ہزار360خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں13لاکھ85ہزار125کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے   روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ92ہزار728تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ54 ہزار301مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد652تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح97فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 197مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد589تک پہنچ گئی ۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد280تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2628تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5889تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان98،آزاد جموں وکشمیر49جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ66ہزار530مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ28ہزار748،صوبہ خیبر پختونخوا میں 174613،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد107148،صوبہ بلوچستان33165،آزادجموں وکشمیر33859جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10238تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد108392،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد181121،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ44ہزار438،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ80ہزار77،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33617 ،آزاد کشمیر34654اور گلگت بلتستان میں10429افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7658، خیبر پختونخوا میں5919، اسلام آباد میں964، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں363 اور آزاد جموں و کشمیر میں746فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ30 48ہزار609ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے47811نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔