بیت حانون میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے فلسطینی مزاحمت کی حکمت عملی کامیاب رہی

غزہ (صباح نیوز) بیت حانون میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت سے فلسطینی مزاحمت کی موثرحکمت عملی اور ثابت قدمی ہوتی  ہے  ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  بیت حانون میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے فلسطینی مزاحمت کی موثر حکمت عملی کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف اسرائیلی افواج کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد میں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔یہ مزاحمت اس بات کا ثبوت ہے کہ ظلم و جبر کے باوجود فلسطینی قوم جھکنے کے بجائے اپنی زمین کے دفاع کے لیے مزید مستحکم ہو رہی ہے۔