شمالی غزہ میں حماس کی بارودی سرنگیں اسرائیلی فوج کے لیے نیا چیلنج

غزہ(صباح نیوز) شمالی غزہ میں حماس کی بارودی سرنگیں اسرائیلی فوج کے لیے نیا چیلنج بن گئی ہیں۔عبرانی میگزین معاریو  کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حماس نے  شمالی غزہ میں زمین  نصب شدہ بموں کے استعمال میں اضافہ کیا ہے، جو اسرائیلی فوجی یونٹس کے لیے ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے۔

ان بارودی سرنگوں سے اسرائیل کی متعدد اہم فورسز، بشمول کفیر، ناحال، انجینئرنگ کمانڈو اور بکتر بند یونٹس، کے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ زمین میں نصب کی جانے والی یہ بم دریافت کرنا نہایت مشکل ہوگیا ہے، جس سے اسرائیل کی فوجی حکمت عملی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ صورت حال غزہ کی جنگی حکمت عملیوں میں نئے چیلنجز کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں روایتی جنگی تکنیکوں کے ساتھ ساتھ جدید جنگی حربے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔