غزہ(صباح نیوز)غزہ میں 461 دنوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔فلسطین وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 3 خاندانوں کے خلاف قتلِ عام کیا، جن میں 70 شہدا اور 104 زخمی اسپتالوں تک پہنچے ہیں۔متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس رسائی حاصل نہیں کر سکے۔7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہدا کی تعداد 46,006 اور زخمیوں کی تعداد 109,378 ہو چکی ہے۔
Load/Hide Comments