شانگلہ(صباح نیوز)روڈ ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق فیملی شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں ان کی جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔