یوم مزدور۔نیشنل لیبر فیڈریشن  کے تحت  ڈیرہ اسماعیل میں ریلی


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)یوم مزدور یکم مئی  کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن  کے تھٹ ڈیرہ اسماعیل میں ریلی نکالی گئی ،محنت کشوں مزدوروں  سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔

محنت کشوں مزدوروں کے حق میں نکالی گئی  ریلی میں  بھٹہ کے مزدوروں  ریڑھا رکشہ چلانے والوں  ریڑھی بان مزدور نان بائی دیھاڑی دار مزدور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے مزدوروں کے علاوہ  سرکاری محکمہ جات کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ نمبر چار سکول لغاری گیٹ سے نکالی گئی ریلی سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی توپانوالہ ہے اختتام پزیر ہوئی۔ شرکا نے ہاتھ میں جماعت اسلامی کے جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔

حاجی محمد عقیل ڈمرہ  اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو چار ماہ سے حکومت نے پابند سلاسل کر رکھا ہے جو کہ مزدور رہنما ہے جسکا قصور ہے کہ وہ بلوچستان میں محنت کشوں مزدوروں اور عام آدمی کے حق کی بات کرتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے مزدور کو اپنا دوست کہا ہے ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فورا رہائی دی جائے..