سوات اور ملحقہ علاقوں میں دو مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے،

سوات (صباح نیوز)سوات اور ملحقہ علاقوں میں دو مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے، زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارات سے کھلے مقامات پر نکل آئے ، گزشتہ روز سوات اور ملحقہ علاقوں میں پہلی مرتبہ 4.1شدت کا زلزلہ آیا جس کی زمینی گہرائی 110 کلو میٹر اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ زلزلہ پاک افغان بارڈر پر کوہ ہندوکش ریجن میں آیا تھا دوسری مرتبہ 3.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کی زمینی گہرائی 83 کلو میٹر اور اس کا مرکز خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کا شمال مشرقی حصہ تھا، زلزلہ سے ابتدائی طورپر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے۔