اسلام آباد(صباح نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کا موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی،خالد مگسی، زبیدہ جلال نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اسرار ترین،وزیر مملکت احسان اللہ ریکی ،روبینہ عرفان بھی شریک ہوئی۔ اجلا س میںباپ پارٹی نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دیدیا، پارٹی صدر عبدالقدوس بزنجو کو بھی پارٹی فیصلوں پر اعتمادمیں لیا گیا بلوچستان عوامی پارٹی خالد مگسی کے فیصلوں پر انکے ساتھ کھڑی ہے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، باپ پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے،حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
باپ پارٹی کا مشاورتی اجلاس آئندہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرے گی، مستقبل میں بھی باپ پارٹی پوری قوت کے ساتھ ابھرے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باپ پارٹی متفق اور متحد ہے، تمام مسائل مل کر حل کرے گی ۔