سینئر صحافی وصباح نیوز کے چیف رپورٹر اکرم عابد قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں،ڈی آئی خان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)سینئر صحافی و صباح نیوز کے چیف رپورٹر اکرم عابد قریشی اورسابق صدر ڈیرہ اسماعیل خان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد شفیق (انفوزون) کی والدہ پیر کوبقضائے الٰہی وفات پاگئیں

مرحومہ کا نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ چمن چوک سے اٹھایا گیا اور سائنس کالج میں نماز جنازہ ادا کیا گیا  نمازجنازہ میں معززین علاقہ، تاجر تنظیموں کے ذمہ داران ،صحافتی تنظیموں کے عہدیدان و ممبران ، سرکاری اداروں کے افسران ، رشتہ داروں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

بعد میں مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان اہل اسلام میں سپردخاک کردیاگیا۔