افغانستان کے معاملے میں شکست کے بعد ہمارے ہمسائیہ ملک نے نئی چال چلی،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ  افغانستان کے معاملے میں بدترین شکست کے بعد ہمارے ہمسائیہ ملک نے نئی چال چلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں بدترین شکست کے بعد ہمارے ہمسائے نے نئی چال چلی ہے۔ پچھلے ہفتے لندن میں ہونے والی ایک ملاقات میں نواز شریف کو یہ ٹارگٹ سونپا گیا کہ وہ بلوچستان کے بارے منفی پر وپیگنڈا کریں۔اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے نے پہلے ٹویٹ کیا پھر ڈیلیٹ کیا پھر دوبارہ ٹویٹ کیا گیا۔