سانحہ اے پی ایس کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،بلاول


کراچی(صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں طلبہ اور اساتذہ کا قتل عام کرنے والے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول کے عظیم سانحے کے درد سے نہیں نکلی اور عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے، میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا، نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کر کے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔