کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامہ کی جانب سے مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شدید مذمت


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ علاقے میں قابض انتظامیہ کی طرف سے مسلمانوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔

غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماؤں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کو انکی زمینوں سے بے دخلی کی مہم کا مقصد نجی لینڈ بنکوں کے قیا م کے ذریعے اس اراضی پر بھارتی ہندوؤں کو بسا کر جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنا اور کشمیری مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔

حریت رہنماؤں نے سیاسی قیادت ، سول سوسائٹی ، انسانی حقوق کے گروپوں اور معاشرے کے دیگر طبقوں پر زوردیا کہ وہ بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے بھارت کو کشمیری مسلمانوں کے سخت ردعمل سے خبردار کیا جن میں مودی حکومت کے کشمیر دشمن اقدامات کی وجہ سے مسلسل عدم تحفظ اور مایوسی کارحجان بڑھ رہا ہے۔

اْدھر بھارتی فوجیوں، پولیس اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروںنے جموں خطے اور وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس دوران کی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہیں