پارٹی ارکان کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کا کہا گیا ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ پارٹی ارکان اسمبلی کو کہا گیا ہے فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے توہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخواکے صوبائی انتخابات کے لیے جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔