راولپنڈی(صباح نیوز)سیالکوٹ گیریژن میں اسلحہ کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تاہم بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا گیا اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان کے مطابق سیالکوٹ گیریژن میں اسلحہ کے گودام میں شارٹ سرکٹنگ کے ذریعہ آگ لگی ہے تاہم بروقت کارروائی کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ کوئی جانی یا مالی نقصان بھی نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مئوثر انداز سے اورفوری کاروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ گیریژن میں جو حادثاتی طور پر شارٹ سرکٹنگ کے زریعہ آگ لگی تھی اس کے اوپر بروقت قابو پالیا گیا ہے ، کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ کسی پراپرٹی کو بھی نقصان نہیں ہوا۔ سیالکوٹ کینٹ گیرژن میں لگنے والی آگ کو بجھادیا گیا ہے۔