سرگودھا(صباح نیوز)حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی قیمتوں بڑا اضافہ کر دیا ، کار، جیپ ,موٹر سائیکل میں 500 اور رکشا 200 اضافہ کر دیا ہیں ،
تفیصلات کے مطابق محکمہ ایکسایز پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے کے 36 اضلاع میں ایکسایز آفس کی موٹر برانچوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہیں جس کے مطابق کار ، جیپ کی رجشریشن پر 1500 سو روپے وصول کئے جاتے تھے اب بڑھا کر 2000 ہزار روپے کر دئیے ہیں
، موٹر سائیکل کی رجشریشن پر 1000 روپے وصول کئے جاتے تھے اب 1500 جبکہ رکشا کی رجشریشن پر 1500 سو وصول کئے جاتے ہیں اب 1700 سو روپے وصول کیا جانے شروع کر دئیے ہیں ،