کھاریاں:دوتیز رفتار موٹر سائیکلوں میں  تصادم، 3 افراد جاں بحق،2 زخمی


کھاریاں (صباح نیوز)کھاریاں میں ڈنگہ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں اور نعشوں کو ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کھاریاں منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئیں۔