پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ تعلیمی سال کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پہلی سے دہم (دسویں)جماعت کے بچوں کے سالانہ امتحانات مئی کے مہینے میں مرحلہ وار ہوں گے۔یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق یکم اگست سے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی سکولوں میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہی کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کے شیڈول کے مطابق یکم سے 16 مئی تک سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے ہشتم (آٹھویں)جماعت تک کے بچوں کے امتحانات ہوں گے۔نہم (نویں)اور دہم (دسویں)کے طلبا کے سالانہ امتحانات 17 مئی سے ہوں گے۔جون میں گیارہویں اور بارھویں جماعت کے طلبہ کے سالانہ امتحانات لئے جائیں گے۔