جموں وکشمیرمیں مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں،مشعال ملک

اسلام آباد(صباح نیوز)حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ   جموں وکشمیرمیں  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی۔

مشعال ملک  نے  ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹنل کا افتتاح کریں گے۔پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میںبھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔فورسز اہلکاروں کی گشت اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ۔ گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی چیکنک کیلئے اضافی چوکیاںقائم کی گئی ہیں۔