وفاقی دارالحکومت کی فضا صحت کے لیے انتہائی خطرناک

 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت کی فضا صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوگئی، زہریلے ذرات کی مقدار مقررہ حد سے بھی تین گنا ہوگئی ۔پاک ای پی اے کی رپورٹ کے مطابق  زہریلے ذراتPM2.5کی مقدار72g/m سے تجاوزکرگئی جبکہ فضا میں زہریلے ذراتPM2.5 کی مقدارکسی صورت 35g/mسے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں مختلف اداروں کی طرف سے لگائے گئے ائیرکوالٹی مانیٹرز کے مطابق زہریلے ذراتPM2.5کی مقدار105g/m سے تجاوزکرگئی۔اس کے ساتھ راولپنڈی کی فضاء میں  زہریلے ذراتPM2.5کی مقدار176g/m سے تجاوزکرگئی۔

صبح دفتری اوقات اور مغرب سے رات تک ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حد تک چلاجاتاہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ائیرکوالٹی زہریلی ہونے کے باجود وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور پاک ای پی اے سخت ایکشن نہیں کررہاہے۔