پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات ناگزیر ہیں،شہباز شریف


ریاض(صباح نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا،، 2022 کے سیلاب نے پاکستان میں بہت تباہی مچائی ۔ ،

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ون واٹر سمٹ کے انعقاد پر ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں

،قبل ازیں سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلی حکام بھی موجود تھے