چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کی عراق کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں


 راولپنڈی (صباح نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے عراق کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،، جو جمہوریہ عراق کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی، وزیر دفاع  ثابت محمد سعید العباسی سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ  وزیر اعلیٰ عبدالامیر الشمری، وزیر داخلہ اور جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کی ہیں ، ان ملاقاتوں کے دوران نے سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کئے اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ عراقی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں عراق کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جے سی ایس سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔