اسلام آباد کی شاندار سجاوٹ پرچوہدری محمد یسین کی چیئرمین سی ڈی اے کو مبارکباد

اسلام آباد(صباح نیوز) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے وفدکے ہمراہ چیئرمین آفس کا دورہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم 2024کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارلحکومت کو دلہن کی طرح سجانے،خوبصورت اور مثالی انتظامات کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواکومبارکباد پیش کی،اس موقع پر ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن،سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،سردار محمد آصف،محمد سرفرازملک،طارق خان آفریدی،کلیم عباسی،ملک محمد اسلم،سرداریاسرنواز،پیرزادہ خان،راجہ مسکین و دیگر بھی موجود تھے،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں ادارے کے ملازمین نے دن رات محنت کر کے شہرکو خوبصورت بنانے میں اپنا کرداراداکیا اور شنگھائی کانفرنس کو کامیاب بنایا جس کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا،

اس موقع پر میں چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں او ریہ اپیل کرتا ہوں کہ جن ملازمین نے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی ان کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کے احکامات دیے جائیں،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوانے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام ملازمین جنہوں نے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں دن رات کام کیا وہ ہمارے ہیروز ہیں اس موقع پر انھوں نے ملازمین کو اعزازیہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔